راولپنڈی (وسیم اختر سٹاف رپورٹر)حال ہی میں ترقی پانے والی خواتین انسپکٹرز کی بطور ایس ایچ او اورانچارج انویسٹی گیشن تعیناتی زیر غورلائی جائے ۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صوبہ بھرکے تمام ریجنل پولیس آفیسر رکومراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہاگیاہے کہ 29اپریل کوہونے والی ڈی پی سی میں 45لیڈی سب انسپکٹروں کوانسپکٹر کے عہدے پرترقی دی گئی ہے ۔ یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ،پنجاب بھر کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں تعینات یا ٹرانسفر ہونے والی تمام خواتین انسپکٹرز کو ایس ایچ او ،انچارج انویسٹی گیشن یا ایڈیشنل ایس ایچ او کے طور پر تقرری کے لیے زیر غورلایاجائے ،انہیں صرف انتظامی یا ڈیسک اسائنمنٹس تک محدود نہ رکھاجائے۔