آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: اگر ایک شخص مکہ سے جدہ آگیا، اب وہ جدہ سے عمرہ کے لئے جانا چاہتا ہے، تو وہ جدہ سے احرام باندھے یا میقات سے؟
جواب: واضح رہے کہ جدّہ داخل میقات یعنی حل میں ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی شخص عمرہ کرنے کے بعد مکہ سے جدہ چلا جائے اور دوبارہ عمرہ کرنا چاہتا ہو، تو اسے کسی میقات پر جانے کی حاجت نہیں ہے، بلکہ مذکورہ شخص جدّہ سے ہی احرام باند کر مکہ جا سکتا ہے عمرہ ادا کر سکتا ہے۔