• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین،مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کے روز اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجزکی تزئین و آرائش اورمرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے اور کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص، ڈائریکٹر لولی پاپ دیتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کارروائی کریں آوٹ سورس کیاجائے،منتقل ہونے والےوزراء کےلاجز ایم این ایز کوالاٹ کیے جائیں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔دوران اراکین نے پارلیمنٹ لاجزکی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے اور سی ڈی اے کی کاردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کے سوال پر وزیر مملکت ملک مختار نے بتایا کہ سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال اور مرمت پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 90کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ڈاکٹر شازیہ نے کہا کہ پارلیمنٹ لا جز کے بہت مسائل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید