تہران (اے ایف پی) ایران نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ترکی میں یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کا ایک نیا دور کرے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ یہ مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے۔فرانسیسی سفارتی ذرائع نے بھی یہی معلومات دیں ۔