کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئے تعلیمی سال کے آغاز کو ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 80 فیصد درسی کتب بازارمیں دستیاب نہیں جس کی وجہ طلبہ اور ان والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ جماعت اول تا دہم کی درجنوں کتابیں تاحال شائع نہیں ہوسکی ہیں۔ صدراردوبازار ایسوسی ایشن کے مطابق ریاضی، مطالعہ پاکستان، حیاتیات ، انگریزی ، اردو، اسلامیات ودیگر مضامبین کی کتابیں دستیاب نہیں۔