• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرداخلہ کیوں نہیں آتے‘ اپنی شکل دکھا دیں‘ ارکان کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ایوان زیریں میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسلسل عدم موجودگی پر ارکان قومی اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر داخلہ اجلاس میں کیوں نہیں آتے‘ یہاں آکر اپنی شکل دکھا دیں‘پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل نے کہا کہ جب سے وزارتیں تقسیم ہوئی ہیں اس ہاؤس کا ہر ممبر چیخ چیخ کرکہہ رہاہے محسن نقوی کو دیکھنا چاہتے ہیں‘ وہ صرف یہاں آ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے اپنی شکل دکھا دیں‘ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اس ایوان نے ایک قرارداد منظور کی تھی‘ اس متعلق کوئی جواب نہیں آیا‘وزیر داخلہ یہاں نہیں آتے‘ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ کےآنےسےمتعلق ان سے بات کروں گا کہ وہ اپنی زیارت کروا دیں۔
اہم خبریں سے مزید