راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں دوستوں کی ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کر دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فہرست سے علی امین گنڈاپور کا نام خارج کردیا گیا ، ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا نئی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ۔