• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا UN سیکریٹری جنرل‘ اماراتی صدر سے رابطہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر اعظم محمد شہباز شریف کااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ‘وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے اور جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گاجبکہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اورانتونیوگوتیرس کے درمیان بدھ کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید