• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسٹری میں پسند کی شادی کرنے والے ادھیڑ عمر جوڑے پر حملہ‘ شوہر ہلاک‘ بیوی زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ہوسٹری تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے ادھیڑ عمر جوڑے پر حملہ‘ شوہر موقع پر ہلاک‘ بیوی زخمی ہوگئی‘ دوسری شادی پر ناراض زخمی خاتون کے بھائی اوربیٹا ناراض تھے‘ کلہاڑیوں کے وارکرکے قتل اورزخمیکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹری تھانے کی حدود بیہن موری‘ گوٹھ عدل نوناری لیبر فلیٹس کے علاقے میں 45سالہ مسماۃ عظمت سولنگی اور اس کے شوہر 48 سالہ شفیق سولنگی ولد مرید سولنگی پر اس کے بھائی اور پہلے شوہر کے بیٹے نے بدھ کو گھرمیں گھس کر کلہاڑیوں کے وارکرکے مسماۃ عظمت خاتون اور شفیع سولنگی کو شدید زخمی کردیاتھا اورفرارہوگئے تھے۔ چیخ وپکار پر علاقہ مکین پہنچے تو شفیق سولنگی جاں بحق ہوچکاتھا جبکہ عظمت خاتون شدید زخمی تھی جنہیں طوری طورپر سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ہوسٹری پولیس نے کہاہے کہ زخمی خاتون کے مطابق 15سال قبل پسند کی شادی کرنے پر اس کا پہلے شوہر سے بیٹا اوراس کے بھائی ناراض تھے ۔انہوں نے ہی حملہ کر کے اسے زخمی اورشوہر کو قتل کیاہے۔ ذرائع کے مطابق ہوسٹری پولیس نے شفیع سولنگی کوقتل اور عظمت سولنگی کو زخمی کرنے کے الزام میں اس کے بھائی بلال سولنگی‘ بیٹے نورمحمدسولنگی کو گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم پولیس نے گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ مقتول شفیع کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید