اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سولانفرااسٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔