• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری وزارتِ قانون کے چارج میں ایک بار پھر توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےسینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر، وزارتِ قانون راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری وزارتِ قانون کے چارج میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےوزیراعظم کی منظوری کے بعد ان کے چارج میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری وزارتِ قانون کے اضافی چارج میں مزید 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے جو کہ رواں ماہ 12 مئی سے شمار ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید