• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سی اے اے کی ایوی ایشن سکیورٹی میں عالمی سطح پر بڑی کامیابی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ ڈی جی سی اے اے ناصر شفیع ڈار کی قیادت میں اور برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (DfT) کیمعاونت سے سی اے اے کے ایوی ایشن سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کو یو کے ڈی ایف ٹی کے آئی سی اے او سے منظور شدہ ماہر انسٹرکٹرز کے ذریعے جامع تربیت و جانچ کے بعد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کا درجہ حاصل ہوا۔ یہ تربیت پاکستان میں ہی دی گئی جس سے ملکی سطح پر مہارتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید