جنیوا (اے ایف پی)سوتھبیز کے نیلام گھر نے بتایا ہےکہ جنیوا میں ایک غیر معمولی نایاب نیلا ہیرا2کروڑ 51لاکھ روپے( 21.5ملین ڈالر) میں فروخت ہوا۔10.3قیراط وزنی ایک شاندار نیلے ہیرے دی میڈیٹرینین بلیو، کی قیمت کا تخمینہ 20 ملین ڈالر لگایا گیا تھا۔سوتھبیز نے کہا کہ نیلامی میں بولی 90لاکھ سوئس فرانک (10.8 ملین ڈالر) سے شروع ہوئی، بالآخر ہیرا ایک نجی امریکی کلکٹر کو17.9 ملین فرانک (21.5 ملین ڈالر) میں فروخت کیا گیا۔