• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (رپورٹ :عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کی رہنمااور شعبہ خواتین کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو کھری کھری سنا دیں۔ کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ جب بھی علیمہ آپا نظر آ گئیں ان سے لڑوں گی، کہوں گی یا تو سیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔ گزشتہ روز پارٹی کی ایک آن لائن میٹنگ میں کنول شوزب کی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہوئی ہے صدر خواتین ونگ کا کہنا ہے کہ کلپ سیاق و سباق سے ہٹ کر،جان بوجھ کرلیک کیا،علیمہ آپا ہماری بڑی ہیں ۔ جبکہ ویڈیو میں کنول شوزب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، ہم نے اس کو بکھرنے نہیں دینا، عمران خان تو بانی چیئرمین ہیں اور انہوں نے ہی بیرسٹر گوہر کو نامزد کیا ہے۔ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی عزت نہیں ہو گی تو آپ کون سا ڈسپلن فالو کریں گی؟ بیرسٹر گوہر چیئرمین ہیں، جب وہ میٹنگ کرتے ہیں تو ہم ان کی عزت کرتے ہیں، کنول شوزب نے کہا کہ شکل کوئی بھی ہو، آپ عمران خان کے فیصلے کی عزت کریں، ٹکے ٹکے کے لوگ ہیں جو اٹھ کر بدتمیزیاں کر رہے ہیں، جو عمران خان کے گیٹ پر بطور گیٹ کیپر ڈیوٹیاں دیتے تھے وہ اٹھ کر پارٹی کے چیئرمین کو بے عزت کر رہی ہیں، ٹویٹس میں کہہ رہے ہیں کہ یہ منشی ہے، اس کی یہ اوقات ہے۔ ادھر کنول شوزب نے کہا کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید