کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ بھارت کی دوبارہ جارحیت کا خدشہ موجود ہے مودی بوکھلاہٹ میں کچھ بھی کرسکتاہے ، پاکستان نے بھارت کو جو جواب دیا اس میں دوست ملکوں کی خاموش رضا مندی شامل تھی،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ سیالکوٹ مین پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج کے ٹینک پر کھڑے ہو کر بھارت اور وزیراعظم مودی کو سخت الفاظ میں للکارا بھی ہے اور ساتھ ہی امن کا پیغام دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ دوبارہ بھارتی جارحیت کا امکان ضرور موجو د ہے لیکن عالمی سطح پر اس کو کافی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہمارے دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے ہم نے عزت کے ساتھ سیز فائر قبول کیا۔ حسن عباس کی ساکھ وہاں بہت اچھی ہے امریکہ میں یہ عام ہے کہ وہاں کی اکیڈمیا اس کا حکومت ، ایڈمنسٹریشن پالیسی میکرز سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے اس حوالے سے یقیناً کشمیر کی شرط جو پاکستان نے رکھی ان کے پاس مستند خبر ہوگی ۔