اسلام آباد(نمائندہ جنگ )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے‘پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے‘ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو سی ایم ایچ راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے بھارتی حملوں میں زخمی پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔