• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 7 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دے دی

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر نے 7 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دے دی نذیب احمد میمن گریڈ 21 میں ترقی کے بعد ممبر آئی آر پالیسی برقرار وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے متعدد افسران کی گریڈ 20اور 21میں ترقی اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔محمد رضا، بی ایس-19، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (ایڈ جیو ڈیکیشن)، لاہور میں کلیکٹر (او پی ایس) کے طور پر تعینات تھے کو ڈی ٹی ایل عارضی آسامی پر بی ایس-20میں ترقی دی گئی۔ وہ اپنی موجودہ پوسٹنگ پر ہی کام جاری رکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید