اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نتائج کے مطابق سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان میں 15242امیدواروں نے شرکت کی تاہم تحریری امتحان میں محض 519امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ حتمی مرحلے، یعنی انٹرویوز، میڈیکل و دیگر مراحل کی تکمیل کے بعد حتمی طور پر 141 امیدواروں کی تقرری کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منظوری دی گئی ۔ کامیاب امیدواروں میں 65مرد اور 76خواتین امیدوار شامل ہیں۔