راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ پاک افواج کے شیر دل جوانوں نے بزدل دشمن بھارت کی تازہ جارحیت کا بنیان المرصوص سے دندان شکن جواب دیکر ہندو بنیے کے دانت کٹھے کر دیئے ۔مودی وہ اژدھا ہے جو ڈسنے سے باز نہیں آئے گا۔ پاک و ہند کشیدگی کا اصل سبب مسئلہ کشمیر ہے۔ سیرتِ حضرت امام علی ابنِ موسیٰ الرضا عالمِ اسلام کی سرخروئی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی ایامِ عزا کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے واضح کیا کہ پاکستان کا نظریۂ اساسی اسلام ہے اور یہ ایٹمی قوت بھی ہے جو سی پیک کی وجہ سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔