امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرکے اسے آزاد علاقہ بنانے کے بیان پر حماس نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا کہ غزہ برائے فروخت نہیں، فلسطینی زمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
باسم نعیم نے مزید کہا کہ اپنے وطن و لوگوں کے تحفظ اور مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔
غزہ سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ میں بچانے کیلیے کچھ نہیں، امریکا اسے آزاد علاقہ بنائے گا۔