کراچی( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی اے ٹی نائن بھٹونگر میں میں لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا 10 سالہ محمد امین ولد عبد الناصر جاں بحق جبکہ اسکی خالہ 35 سالہ ناصرہ زوجہ رضوان زخمی ہو گئی ،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو لانڈھی خرم آباد میں ہوٹل میں چپاتی بنانے والے سے شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے، جس شخص سے موبائل فون چھینا گیا وہ ملزمان کے پیچھے پیدل بھاگا،تھوڑا دور جا کر اس نے اپنے ایک دوست سے موٹر سائیکل لی اور دونوں نے موٹر سائیکل پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا،ڈاکو جب بھٹو مگر پر پہنچے تو انہوں نے پیچھا کرنے والے دونوں شہریوں پر فائرنگ کر دی اور ایک گولی خاتون کی گردن کو چھوتے ہوئے بچے کے سر میں جا کر لگی،مقتول دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اسکے والد رنگ کا کام کرتے ہیں،واضح رہے کہ رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔