• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوآپریٹو سوسائٹی، رفاہی پلاٹ پر تعمیر کا معاملہ آئینی بینچ ارسال کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں رفاہی پلاٹ پر تعمیر کے خلاف درخواست آئینی بینچ کے روبرو بھیجنے کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رفاہی پلاٹ پر قبضہ کر کے تعمیر جاری ہے، باہر کے لوگ آکر سوسائٹی کے اندر قبضہ کر رہے ہیں۔ وکیل سوسائٹی نے موقف اپنایا کہ یہ پلاٹس مسجد، امام بارگاہ و پارک کیلئے مختص ہے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ آئینی بینچ کا ہے، ڈائریکشن آئینی بینچ دے سکتی ہے، وکیل نے کہا کہ آپ حکم امتناع جاری کر دیں، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکم امتناع کہیں پڑا ہوا ہے کہ آپ مانگیں اور ہم دے دیں، قانونی مسئلہ ہے، آئین کے ذریعے حل ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید