• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں منشیات فروشی میں ملوث مختلف گینگز کے 8 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شہر میں منشیات فروشی میں ملوث مختلف گینگز کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال بالخصوص تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل پر کارروائیاں شروع کی گئیں۔پولیس نے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک میں ملوث گینگز کو بے نقاب کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں ساجد عرف منا ( یحییٰ گینگ ) ، فرحان عرف فیضان،عبداللہ اور محسن ( چرن گینگ ) عبدالغنی، علی خان ،وقار احمد ( شاہ فہد گینگ ) محمد راشد ( AAA گینگ ) شامل ہیں،پولیس کے مطابق جن گینگز کو بے نقاب کیا گیا ہے ان میں اسلام آباد میں مدثر چیف ( کوکین ڈیلر)، شاہ فہد ( کوکین و دیگر ڈرگ ڈیلر )، ڈاکٹر آنٹی (AAA برانڈ کوکین )،لاہور میں انمول عرف پنکی (پنکی برانڈ کوکین و پارٹی پلز )، PK ٹون گینگ ( ویڈ اور کوکین ) ۔ یحییٰ گینگ جس کا ساتھی بازل ہے اس کا ویڈ سپلائر ساحر حسن گرفتار ہو چکا ہے۔بلوچستان میں سید عارف بیان ( کوکین،ایرانی ویڈ اور شروم ) شامل ہیں۔دیگر ڈیلرز میں حسن شاہ AAA گینگ ( کوکین ڈیلر ) ، ہما گینگ( کوکین ،ویڈ ،پارٹی پلز )، چوہدری زوہیب گینگ ( کوکین و ویڈ، پارٹی پلز) سردار گینگ ( ایرانی ویڈ سپلائر)، دانیال علی منصوری گینگ ( ویڈ سپلائی) ، حنیف بلوچ گینگ ( ایرانی ڈیزل ،پٹرول کی سپلائی کا کام کرتا ہے)، چرن کمار گینگ ( ویڈ ،آئس ،پارٹی پلز ) شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید