کراچی (نیوز ڈ یسک) سمندر پار پاکستانیوں نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے سرگرم ڈاکٹر مجتبیٰ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سینئر ریپبلکن رہنما، چیئرمین، پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ امریکا ، سابق صوبائی مشیر اور اسٹریٹیجک قیادت کے ماہر اسکالر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دینے کی ایک اہم سفارتی کوشش کے تحت امریکی سینیٹر جم رش سے ملاقات کی، جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین اور سابق گورنر بھی رہ چکے ہیں۔