ابوظہبی (جنگ نیوز) وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 200ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے طے پا گئے ہیں۔ ان میں بوئنگ (Boeing)، جی ای ایرو اسپیس (GE Aerospace) اور اتحاد ایئر ویز (Etihad Airways) کے درمیان 14.5 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے ۔