• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو شکست دیکر غزہ کا بدلہ لے لیا‘ مولانا فضل الرحمٰن

کوئٹہ(ایجنسیاں)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے‘ مودی سرکار نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے اسے شکست دیکر غزہ کا بدلہ لے لیا‘ اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ کوئٹہ ہاکی گرانڈ میں مودی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کے اختتام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے۔
اہم خبریں سے مزید