• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص، افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوادئیے۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز مین نقصان پہنچایا، بھارتی پاور انفرااسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر کو نقصان پہنچایا گیا۔پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی قومی مواصلات کو بھی شدید نقصان پہنچایا، بھارتی سرکاری ای میل اور اوٹی پی انفرااسٹرکچر کو بھی بند کیا گیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈویئر کی تباہی اور بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید