لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے کسانکارڈ کے ذریعے لون ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کردیااورزرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95فیصد تک سبسڈی ،کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کے لئے ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن سسٹم لانچ کرنے،اگلے سال 20ہزار کاشتکاروں کو سبسڈی پر گرین ٹریکٹر دینے اورہر تحصیل میں رینٹل ایگری کلچر مشینری سنٹرقائم کرنے کا اعلان کردیا ،فی ایکڑ 5ہزار کیش گرانٹ سکیم بھی شروع کرادی ۔