ابیجنگ (نیوز ایجنسی ) چینی حکومت نے بھارت کے شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش، جسے چین "زنگنان" کا حصہ قرار دیتا ہے، میں متعدد مقامات کے نام تبدیل کرتے ہوئے ان کے چینی ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین کی خودمختاری اور داخلی معاملہ ہے، کیونکہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی طور پر چین کا حصہ ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان علاقوں کو چینی زبان میں نئے نام دینا چین کے حقِ خودمختاری کا اظہار ہے اور یہ فیصلہ کسی بیرونی دباؤ کے تحت نہیں کیا گیا۔ چینی حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سالمیت اور علاقائی شناخت کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔دوسری جانب، بھارت نے چین کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اروناچل پردیش کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا ہے۔