• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے سفاکانہ حملے، غزہ میں 103، مقبوضہ مغربی کنارے میں 5 فلسطینی شہید

غزہ(اے ایف پی) فلسطینی امدادی کارکنوں نےگزشتہ روزاسرائیلی حملوں میں 103 سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاع دی،جبکہایک امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے کہا ہے کہ وہ ماہ کے آخر تک امداد کی تقسیم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک حملے میں حاملہ اسرائیلی خاتون کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج کےچھاپے جاری ہیں اور سڑکیں بند کر دی گئی ہیں،تممون کے شمالی گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک چھاپے میں پانچ فلسطینیوں کو شہیدکر دیا،تمون کے میئر سمیر قتیشات نےبتایا کہقابض افواج نے گاؤں کے وسط میں ایک گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد پانچ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح سے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 103ہو گئی ۔
اہم خبریں سے مزید