ابوظبی ( سبط عارف ) ابوظبی میں متحدہ عرب امارات اور امریکا نے 5 گیگاواٹ صلاحیت کے آرٹیفیشل انٹلیجنس (AI) کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ یہ منصوبہ "امریکا-امارات آرٹیفیشل انٹلیجنس ایکسیلیریشن پارٹنرشپ" کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطی کے آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر کی شراکت داری کا آغاز ہوا ہے۔ ابوظبی کے شاہی محل قصر الوطن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے لئے امریکا اور اماراتی حکام مسلسل کئی سالوں سے کوششیں کررہے تھے۔5 گیگاواٹ بجلی کی گنجائش ایک بہت بڑی مقدار ہے، جس سے کیمپس کی وسعت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سینٹر میں جدید ترین کمپیوٹرز اور سرورز شامل ہوں گے جو آرٹیفیشل انٹلیجنس کے پیچیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوں گے۔ سینٹر میں انتہائی بڑے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاسکے گا۔ابوظبی کا آرٹیفیشل انٹلیجنس کیمپس نیوکلئیر ، شمسی اور گیس توانائی کے ذرائع سے بجلی حاصل کرے گا ۔