لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ رؤف ، طارق مسیح ، ستونی مسیح ، محمد نعیم اور کرسٹوفر آصف کوگرفتار کرلیاگیا، ملزمان کو اسلام آباد، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ۔