• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ عمیر نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہدایتکار کو تھپڑ کیوں مارا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ایک ہدایتکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔ 

سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں اداکاراؤں کو ہراساں کیے جانے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے جب میں سندھ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں شوٹنگ کےلیے گئی تو ہدایت کار بار بار مجھے نامناسب طریقے سے چھوتے رہے جس پر مجھے بہت غصہ آیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہوا یوں تھا کہ ہم کھانا کھا رہے تھے اور ڈائریکٹر نے مجھے میز کے نیچے سے چھوا تو میں چونک گئی اور اٹھ کر دوسری کرسی پر جا بیٹھی لیکن میز بہت چھوٹی تھی تو اس نے مجھے دوبارہ چھوا تب مجھے اندازہ ہوا کہ یہ کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ وہ جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے ڈائریکٹر کی اس حرکت کو پہلے نظر انداز کر دیا لیکن وہ ہدایات دینے کے بہانے سے اداکاراؤں کو بار بار چھوتا رہا پھر اس نے مجھے بھی انتہائی نامناسب انداز میں دوبارہ چھوا جس پر مجھے بہت غصّہ آیا اور میں نے سب کے سامنے تھپڑ مارا اور کہا کہ میں تم جیسے گھٹیا آدمی کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتی۔

سارہ عمیر نے بتایا کہ میں نے کاظم پاشا جیسے ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جنہیں میں اپنا استاد مانتی ہوں اور انہوں نے کبھی کوئی نامناسب بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی نامناسب طریقے سے کسی اداکارہ کو چھوا اگر وہ کبھی کسی اداکارہ کو چھوتے بھی ہیں تو ان کا انداز ہمیشہ باپ کی طرح پیار بھرا ہوتا ہے لیکن نوجوان ہدایتکاروں کا رویہ ان سے بہت مختلف ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید