پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللّٰہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کو بھر پور طریقے سے منا رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنما اور چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہم نے اللّٰہ تعالیٰ کی غیبی مدد اور مسلح افواج کی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور شاہینوں کی جرات بہادری کی بدولت جیتی ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر معروف دانشور محمود راہی نے کہا کہ آج ہم پوری قوم اور اوور سیز جنگ میں کامیابی پر یوم تشکر سے منارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کی اوورسیز پاکستانیوں کو اعلیٰ حکومتی ایوانوں اور عسکری قیادت سے متعارف کروانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت ن لیگ کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سردار ظہور اقبال کو خصوصی طور فرانس میں اہم ذمداریاں دی جائیں۔
ن لیگی چیئرمین فرانس راجہ علی اصغر نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر کہا کہ ہم یوم معرکہ حق پورے جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ پاکستان کو حالیہ جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ن لیگی رہنما خالد جمیل سید نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے اوورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری تاریخ میں یہ معرکہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
جنگ سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی عزت وعظمت کے تحفظ اور دفاع میں جس نے جس محاذ پر جو خدمات سر انجام دی ہیں، ان کا اعتراف قومی سطح پر وقت کی اہم ضرورت تھا۔