• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیشن جج وسطی نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے پاکستان بائیکاٹ کے حوالے سے مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کرد ی ،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ متعلقہ تھانے کی ریورٹ کے مطابق درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کیا گیا،10 اپریل کو شرپسندوں نے نارتھ کراچی کے قریب ڈمپرز جلائے، اسکے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اسی کے بعد یہ درخواست دائر کی گئی، رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ فریقین کے درمیان تنازع سیاسی مسئلہ ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید