کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس میں کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مقدمہ کی کیس پراپرٹی اور گواہان کو کیوں پیش نہیں کیا جارہا ؟عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی،پراسیکیوشن کے مطابق مقدمہ میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے علی حسنین، عبدالطیف سمیت 4ملزمان گرفتار، سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزمان اشتہاری ہیں۔