• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس وسائل موجود، درست طریقے سے استعمال نہیں کیا جا رہا، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے قادری ہاؤس میں نجی این جی اوز کے وفد نے ملاقات کی اور ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنائے جانے والے سرکاری اداروں کی کارکردگی صفر ہے اس وجہ سے عوامی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل موجود مگر درست طریقے سے استعمال نہیں کیا جا رہا ،پاکستان کی تقریبا51 فیصد آبادی بنیادی ضروریات صحت، تعلیم سے محروم ہے۔عوام کو شہری سہولتوں کی بلاامتیاز اور بلاتعطل فراہمی متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے، حکومتی ادارے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نہیں نبھا پا رہے عوام میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید