• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم نے بزدل دشمن کے عزائم خاک میں ملادئیے،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے ) یوم تشکر کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس سمیت صوبہ بھر میں پولیس دفاتر پر چراغاں کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ پوری قوم نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا۔ پاکستان پُرامن ملک ہے، اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کا تحفظ کرنا بھی جانتا ہے ، آئی جی نے شہید کانسٹیبل محمد طارق کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ آئی جی کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سروس رولز، ریوارڈز سے متعلقہ انتظامی و پالیسی امور، قوانین میں ترامیم کے معاملات ،سکالرشپس اور سروس سٹرکچر سمیت مختلف امور زیر غور آئے ۔ انہوں نے ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنیکی ہدایت کی۔