کونسلر رخسانہ اسماعیل رادرھم کی نئی میئر منتخب ہو گئی ہیں، اپنی پوری مدت کے دوران میئر رادرھم کمیونٹی کو اپنے ہر کام کے مرکز میں رکھیں گی۔
وہ کہتی ہیں کہ رادرھم کی فرسٹ سٹیزن کے طور پر ان کا کردار بہت بڑی ذمے داری ہے اور اس میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔
وہ اپنی 3 بیٹیوں کے لیے ایک رول ماڈل بننے اور انہیں اپنے لیے ایک کامیاب زندگی بنانے کے لیے ٹولز دینے کی خواہش سے کارفرما ہیں، وسیع تر کمیونٹی کو متاثر کرنا بھی میئر کی سوچ میں سب سے آگے ہے۔
میئر ان لوگوں سے ملنے کی بھی منتظر ہیں جو کمیونٹی میں کام کرتے ہیں تاکہ ان لوگوں کی مدد اور دیکھ بھال کی جاسکے، جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
میئر اپنی کمیونٹی کی مدد کرنے کے بارے میں پرجوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مجسٹریٹ ہونے اور رادرھم کے لیے ساؤتھ یارکشائر کے کمیونٹی فاؤنڈیشن پینل کی سربراہی سمیت متعدد دیگر رول بھی انجام دیتی ہیں۔
وہ یونیسن، شیفیلڈ برانچ کے لیے وائس چیئر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں اور رادرھم ایج یوکے، رادرھم ہاسپیس اور ساؤتھ یارکشائر ایٹنگ ڈس آرڈر ایسوسی ایشن کی ٹرسٹی ہیں اور مختلف کمیونٹی گروپس اور پینلز پر بھی بیٹھتی ہیں۔