کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے طالب علم کو جہاز سے امیگریشن حکام کی جانب سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے حکام کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں طالب علم کو جہاز سے امیگریشن حکام کی جانب سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن حکام اور ایڈیشنل اتارنی جنرل پاکستان پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ طالب علم محمد فرقان کراچی ائیرپورٹ سے وزٹ پر جاپان جارہا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے درخواست گزار کو آف لوڈ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔ امیگریشن حکام نے کہا کہ درخواست گزار محمد فرقان کو آف لوڈ غلطی کے باعث کیا گیا۔