کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلبائی فلائی اوور کے قریب سڑک عبورکرنے والے 35سالہ نشے کے عادی شخص کو تیز رفتارگاڑی ٹکرسےجاں بحق ہوگیا ، بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب کراچی سے حب چوکی جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے سبب الٹ گئی،حادثے میں خاتون اور نوجوان لڑکی سمیت 10 مسافرزخمی ہوگئے، دریں اثنا لیاری دھوبی گھاٹ پل کے قریب فٹ پاتھ سے45 سالہ نامعلوم شخص، شارع فیصل روڈ نزد فیاضی سینٹر فٹ پاتھ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔