کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ائیر پورٹ کے قریب چینی کانوائے پرخود کش حملے کے کیس میں حتمی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو آخری بار مہلت دیدی۔عدالت نے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہارکیا۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے آئندہ سماعت پر حتمی چالان جمع کرادیا جائے گا۔