کراچی (نمائندہ جنگ) تخلیقی ذہانت، سنجیدہ موضوعات، رنگوں کو برتنے کا سلیقہ، یہ تعارف ہے نامور مصور جمیل نقش کا وہ بھارتی شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد لاہور میں مقیم ہوگئے، مئی 2019کو فن مصوری کی یہ عہد ساز شخصیت دُنیا سے رخصت ہوئی،اُن کے فرزند کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم میوزیم کی دیکھ بھال کررہے ہیں، جہاں جمیل نقش کی پینٹنگز اور استعمال کی اشیا رکھی ہوئی ہیں،حکومت پاکستان نے اُنہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہء امتیاز سے نوازا۔