کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر نے بیت الحجاج کراچی میں منعقدہ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے9اور10مئی کی درمیانی شب پاکستان کی ائیر فیلڈز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن پاک فوج کی حاضر جوابی کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ۔ اس موقع پر بیت الحجاج کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار احمد سومرو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اویس رضا اور صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے بھی خطاب کیا جبکہ حج آپریشن کے انچارج سینئر اسکاؤٹ لیڈر امام بخش نانگور نے کلمات استقبالیہ ادا کئے ،تقریب کی نظامت کے فرائض نائب صوبائی سیکریٹری فرقان احمد یوسفی نے انجام دئیے ۔