کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی کمی کے باعث مسلسل تیسرے دن ہفتے کو کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 33اپ اور 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کوبیک وقت 15اپ اور 16ڈاؤن کراچی ایکسپریس میں ضم کر دیا، جب کہ 43اپ اور 44ڈاؤن شاہ حسین ایکسپرس کو بھی تیسرے روز 5اپ اور 6ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس میں ضم کردیا گیا۔ محکمہ ریلوے نے مسافروں سے تکلیف کے لیے معذرت کا اظہار کیا ہے۔