• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں یوم تشکر منایا گیا، پرچم کشائی کی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں یوم تشکر منایا گیا ،پرچم کشائی کی تقریب میں رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران احمد صدیقی سمیت اساتذہ،طلباوطالبات اور ملازمین کی کثیر تعدادنے شرکت کی، جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر اور پیشہ ورانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں دندان شکن جواب د یکر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا،پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف نے پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی،ترقی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید