کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے دونوں کیمپسز میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور معرکہ حق کےشہداء کی یاد میں یوم تشکر منایا گیا ، ڈاؤ میڈیکل کالج کیمپس میں اظہار تشکر کی ریلی کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن نے کی ۔اس موقع پر ان کے ساتھ رجسٹرار ڈاکٹر اشعرآفاق، ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل صبا سہیل ،وائس پرنسپل شمائلہ خالد، ڈاؤ انٹرنیشل میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد اور اساتذہ وطلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے ، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخ میں ایک بہت بڑا موقع ہے جس نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔