• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدم پور کے دورے سے مودی نے ایس 400 کی تباہی کا پاکستانی دعویٰ جھٹلانے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا

کراچی ( جنگ نیوز)بھارتی میڈیا نے ایس 400کے آپریٹرکی ہلاکت پر اس کی تعزیت شائع کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ آدم پور کے دورے سے مودی نے ایس 400کی تباہی کا پاکستانی دعویٰ جھٹلانے کی کوشش کی ہے۔ فرسٹ بہار میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے روسی ساختہ نظام ایس 400میزائل نظام کو نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رام بابو کمار سنگھ بہار کے گاؤں واصل پور کے رہائشی تھے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق مرنے والے کو 10 اپریل کو جموں و کشمیر میں نئی ذمہ داریاں تفویض ہوئی تھین اور کچھ عرصے بعد اس کا تبادلہ جودھ پور ہونا تھا لیکن جب صورتحال بگڑی تو اس نے بارڈر پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا جاری رکھا۔ چند دن قبل پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ائیر فورس نے بھارت کے ایس 400 فضائی دفاع کے نظام کے حصوں کو کامیابی سے تباہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتی ائیر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر دکھائی تھیں جس میں دومقامات کو ہعف بنایا گیا تھا۔ بھارت نے ابتدا میں ان اطلاعات کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی اور اسی کے حصے کے طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے آد م پور ائیر بیس کا دورہ کیا تاکہ وہ ایس 400 نظام کے لانچرز کے سامنے کھڑے ہوسکیں اور یہ ظاہر کر سکیں کہ پاکستانی دعویٰ جھوٹ ہے تاہم ان کا یہاں کھڑا ہونا ہی یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نظام کے حصوں کو نقصان پہنچا تھا کیونکہ پاکستان نے لانچروں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ تو کیا ہی نہیں تھا ۔

اہم خبریں سے مزید