• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی سفارتی مہم، وفد کے ارکان کو وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت حاصل

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)نئی سفارتی مہم، وفد کے ارکان کو وزیراعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت حاصل ہو گی۔

وفد کے ارکان کا انتخاب غیر معمولی احتیاط سے کیا گیا ہے جس میں چار سابق وزرائے خارجہ اور ماہر سفارتکار شامل ہیں، سفارتی مشنر کو وفد کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایک وفد اقوام متحدہ میں بھی جائے گا۔

دوسری جانب، کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی وجہ سے بھارتی سفارتی وفود میں پھوٹ پڑ گئی ہے روانگی سے پہلے ہی تو تو میں میں شروع ہو گئی۔

سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھارتی جارحیت سے پیدا شدہ خطرناک صورتحال اورعالمی امن کے لیے سنگین خطرات کے بارے میں دنیا کے اہم دارالحکومتوں کو آگاہی دلانے کے لیے وفد آئندہ ہفتے روانہ ہوجائے گا۔

اس وفد میں ملک کے چار سابق وزرائے خارجہ کے علاوہ دو سابق خارجہ سیکریٹری بھی شامل ہیں، وفد میں شامل ارکان ایک ہی وقت میں مختلف دارالحکومتوں میں مصروف عمل ہوں گے تاکہ کم از کم وقت میں مطلوبہ ممالک کو صورتحال سے خبردار کیا جاسکے۔ 

جنگ اور دی نیوز کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ مزید ایک یا ایک سے زیادہ وفد بھی اس سفارتی جنگ کے لیے بروئے کار لائے جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق نگراں وزیراعظم و سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید