• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معاون نے عراقی خاتون حاجن کا گم شدہ مہنگا فون واپس کردیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی معاون کو اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک مہنگا موبائل فون ملا، جسے ا نہوں نے فوراً پاکستان حج مشن کے حوالے کر دیا۔ مدینہ ڈیپارچر سیل کے انچارج علی گوہر نے مالک کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی جو عراقی خاتون حاجن جنان رشید تھیں۔ مکہ کوآرڈینیٹر ذوالفقار خان نے فون عراقی حجاج کے گروپ لیڈر حمزہ خلیل صالح کو واپس کر دیا، جو اسے وصول کرنے کے لیے ہفتے کے روز پاکستان حج مشن آئے تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ذوالفقار خان نے معاون کی ایمانداری اور عہد کی پاسداری کی تعریف کی۔
اہم خبریں سے مزید